Zendgi by tehreem dogar

"زندگی"http/zendgi-by-tehreem-dogar


"زندگی" کیا ہے؟ ہم اسکو کن معنوں میں لیتے ہیں؟
ہماری "زندگی" کا مقصد کیا ہے؟
زندگی کی منزل کیا ہے؟؟؟
"زندگی" سچ کی طرح کی حقیقت ہے. زندگی ایک ایسا سفر ہے جو کہ خوشی و غم کی ہمراہی میں چلتا ہے.
یہ ایک ایسا بھنور ہے جس میں بے چینی انتہا پہ ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ بے چینی عروج کی طرف ہی جاتی ہے.
زندگی خواہشات, احساسات و جذبات کے جھولے میں پروان چڑھتی ہے.
زندگی رشتوں کا نام ہے.......
جس کو انسان نے نبھانا ہے.
زندگی شکاری کا اک ایسا جال ہے جس کے لالچ میں آ کے ہر انسان پھنس جاتا ہے اور وہ اس جال کی قید کو چھوڑنا بھی نہیں چاہتا.
زندگی  جدید زمانے کی ایک تیز رفتار مشین کی مانند ہے....اس تیز رفتاری میں ہمیں کسی دوسرے شخص کی پرواہ نہیں. زندگی ایک اندھیرے کمرے کی مانند ہے جہاں پہ روشنی کی کوئی کرن نہیں...لیکن زندگی ایک ایسی شمع کی مانند بھی تو ہے جو کہ امید کی کرن دیتی ہے....تو زندگی امید ہے...
زندگی ایک ایسی دہشت ہے جو کہ انسان کو اپنے گرداب میں لے رہی ہے..... زندگی قربانی کا نام ہے...
میرے خیال میں دنیا کا ہر انسان روزانہ کوئی چھوٹی سی قربانی تو دیتا ہی ہوگا....زندگی تنہائی کا نام ہے... ہر انسان تنہا ہے....
ہم کسی کا سہارا بھی لیتے رہیں لیکن رہنا تو تنہا ہی ہے... کبھی کبھی ہم بہت سے لوگوں میں رہتے ہوئے بھی ہوتے تنہا ہی ہیں.
زندگی جہدِ مسلسل ہے....اسکو مکمل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنی ہوتی ہے جو کہ تھکن سے چور کرنے والی ہے.... زندگی نفرت اور محبت کا ایک حقیقی خواب ہے......
جس کی تعبیر میں محبت اور نفرت اہم کردار ادا کرتے ہیں ....
زندگی ہنسی , خوشی اور قہقہوں کا نام ہے جو کہ اپنوں کی محبت میں  جنم لیتے ہیں . زندگی صبر, عدل, انصاف, مساوات اور حقوق و فرائض کا نام ہے....
تو زندگی ایک سچ کی طرح حقیقت ہی ہے....جو کہ کڑوا ہے.... آپ کے حق میں ہو تو ہنسی, رشتے , امید اور اگر آپ کے حق میں  نہیں تو دکھ, غم , تاریکی , تنہائی
زندگی کا ایک اہم مقصد ہے.... اللہ نے...انسان اور باقی چرند, پرند کو بے مقصد پیدا نہیں کیا....ہر شے کو اس دنیا میں ایک مقصد کی وجہ  سے بھیجا....اب ہم اگر اس بات کی  طرف آٰئیں کہ انسان کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟

Comments