اسلام میں عورت کا مقام ۔از روبینہ سحر ۔Robina sahir colums


Robina sahir colums
Robina sahir colums



"اسلام میں عورت کا مقام"
از۔۔۔۔۔۔۔روبینہ سحر (ایم فل سکالر)

اسلام میں عورت کا مقام اعلی ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ جس گھر میں لڑکی پیدا ہوتی ہے اس میں اللہ تعالیٰ کی رحمت برستی ہے اور گھر کی دیکھ بھال کرنا فرشتوں کے زمہ لگا دیا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ اللہ بیٹی اس گھر میں پیدا کرتا ہے جس کو وہ پسند فرماتا ہے۔ بیٹی اللہ تعالی کی رحمت ہے اور رحمت سے اس انسان کو نوازتا ہے جس سے اللہ پاک محبت کرتا ہے اسی کو بیٹی کی رحمت سے نازتا ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بیٹی سے بہت محبت اور شفقت سے پیش آتے تھے اور جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی آپ  کے پاس تشریف لائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم  اپنی جگہ اپنی بیٹی حضرت فاطمہ زہراء کو بیٹھا دیتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم  انکی آمد پر بہت خوش ہوتے۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ عورت کیلئے بہت ہی مبارک ہے کہ اسکی پہلی اولاد بیٹی پیدا ہو۔جب کوئی لڑکی پیدا ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے لڑکی تو زمین پر اتر میں تیرے باپ کی مدد کرونگا۔

'بیٹیاں سب کے نصیب میں کہاں ہوتی ہیں
 گھر جو خدا کو پسند آئے وہاں ہوتی ہیں

اسلام سے عورت کو وہ مقام حاصل ہوا ہے جو پہلے کسی مذہب سے حاصل نہیں ہوا تھا۔اسلام سے پہلے عورت کو منحوس ،بدبخت سمجھا جاتا تھا یہاں تک کہ عورت کو کوئی نام تک نہیں ملا تھا اسے غلام بنا کر رکھا تھا اور اس کی کوئی عزت نہیں تھی مرد عورت کو اپنی جوتی کی نوک سمجھتا تھا۔اکثر تو یہ ہوتا تھا کہ جب کسی گھر میں لڑکی پیدا ہوتی تو اسے زندہ جلا دیا جاتا تھا یا پھر دفن کر دیا جاتا تھا۔
پر جب سے اسلام وجود میں آیا تو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کا مقام مرتبہ بتایا اور لوگوں کے سامنے عورت کی عظمت  بیان فرما کر معتبر فرما دیا۔  
اسلام سے پہلے عورت کانٹوں کے بستر پر تھی پر اسلام نے پھول کی سیج پر بیٹھایا۔وہ موت و حیات کی کشمکش میں تھی اسلام نے اسے زندگی عطا کی۔
وہ پامال تھی پر اسلام نے باکمال بنا دیا۔وہ برباد تھی پر اسلام نے اسے آباد کر دیا۔اسکا کام صرف مرد کے دل کو لبھانا تھا اسلام نے اسکے ذمے گھر کو سجانا لگا دیا۔
جیساکہ قرآن مجید کی صورت احزاب (آ یت نمبر 2) میں ہے:
ترجمہ
"اور ٹھہری راہو اپنے گھروں میں اور اپنی آرائش کی نمائش نہ کرو جیسے دور جاہلیت میں رواج تھا،
اور نماز قائم کرو زکوٰۃ دیا کرو اور اطاعت کرو اللہ اور اسکے رسولِ صلی اللہ علیہ وسلم کی۔"

Comments