اسلام میں عورت کا مقام ۔از روبینہ سحر ۔Robina sahir colums
Robina sahir colums "اسلام میں عورت کا مقام " از۔۔۔۔۔۔۔روبینہ سحر (ایم فل سکالر) اسلام میں عورت کا مقام اعلی ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ جس گھر میں لڑکی پیدا ہوتی ہے اس میں اللہ تعالیٰ کی رحمت برستی ہے اور گھر کی دیکھ بھال کرنا فرشتوں کے زمہ لگا دیا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ اللہ بیٹی اس گھر میں پیدا کرتا ہے جس کو وہ پسند فرماتا ہے۔ بیٹی اللہ تعالی کی رحمت ہے اور رحمت سے اس انسان کو نوازتا ہے جس سے اللہ پاک محبت کرتا ہے اسی کو بیٹی کی رحمت سے نازتا ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بیٹی سے بہت محبت اور شفقت سے پیش آتے تھے اور جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی آپ کے پاس تشریف لائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جگہ اپنی بیٹی حضرت فاطمہ زہراء کو بیٹھا دیتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم انکی آمد پر بہت خوش ہوتے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ عورت کیلئے بہت ہی مبارک ہے کہ اسکی پہلی اولاد بیٹی پیدا ہو۔جب کوئی لڑکی پیدا ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے لڑکی تو زمین پر اتر میں تیرے باپ کی مدد کرونگا۔ 'بیٹیاں سب کے نصیب میں کہاں ہوتی ہیں گھر جو خدا کو پسند آئے وہاں ...